لاہور میں سی سی ڈی کا مقابلہ، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد جہنم واصل
شیعیت نیوز: لاہور میں سی سی ڈی اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فہد بلال اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک مرکزی ملزم فہد بلال 7 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کی بیوی رابعہ بلال بھی ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب الرحمان کا پاکستانی تکفیریوں، کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے منہ پر گوبر والا جوتا
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل رزاق ڈوگر شہید ہو گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔







