دہشت گرد ٹرمپ کا عجیب بیان: "مشرق وسطیٰ سے مکمل آزاد ہیں، بس اتحادیوں کی مدد کر رہے ہیں” پھر 12 A-10C اور USS George Bush کیوں بھیج رہے ہیں؟

02 اپریل, 2026 10:02

شیعیت نیوز : ٹرمپ کا عجیب و غریب بیان: "ہم مشرق وسطیٰ سے مکمل طور پر آزاد ہیں، ہمیں ان کے تیل کی ضرورت نہیں، بس اپنے اتحادیوں کی مدد کر رہے ہیں!”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اب مشرق وسطیٰ سے مکمل طور پر آزاد ہے اور وہاں صرف اپنے اتحادیوں (اسرائیل، سعودی عرب، قطر، امارات، کویت، بحرین) کی مدد کے لیے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے تیل یا کسی اور چیز کی کوئی ضرورت نہیں۔

تاہم، ناقدین پوچھ رہے ہیں کہ اگر واقعی کوئی ضرورت نہیں تو پھر 12 نئے A-10C طیارے اور USS George Bush طیارہ بردار بحری بیڑہ کیوں بھیجا جا رہا ہے؟ یہ کیسی "آزادی” ہے جو اربوں ڈالر کے بارود اور فوجی مشینری کی محتاج ہے؟

آبنائے ہرمز: قدرتی طور پر کھلے گی یا قانونی طور پر؟

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جنگ ختم ہوتے ہی آبنائے ہرمز "قدرتی طور پر” (Naturally) کھل جائے گی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ "قدرتی” طور پر نہیں بلکہ ایک نئے قانونی ڈھانچے کے تحت کھلے گی، جہاں ڈالر کی نہیں بلکہ خطے کی اپنی طاقت کی حکمرانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : امارات میں 200 امریکی افسران کے اجلاس پر ایرانی کامیاب حملہ: 37 سے 50 ہلاک، 100 سے 150 زخمی

اتحادیوں کا تحفظ: لارے اور حقیقت

ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے برطانوی بحریہ مفلوج ہے، سعودی عرب کے پیٹرو کیمیکل پلانٹس بند ہو رہے ہیں اور اسرائیل میں سائرن تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ ٹرمپ کے "تحفظ” کا سایہ اب کسی کو نظر نہیں آ رہا۔

‘ونڈر لینڈ’ کا ٹرمپ: "ہم نے ایرانی بحریہ اور فضائیہ تباہ کر دی!”

اپنی عادت کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی بحری اور فضائی قوت کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہے اور وہ "پہلے سے کہیں زیادہ جیت رہے ہیں”۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ چند گھنٹے پہلے ہی ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کو لرزایا اور "شاہد” ڈرونز نے امریکی F-15 کو چکمہ دیا ہے۔ شاید ٹرمپ کسی اور ہی دنیا میں جنگ جیت رہے ہیں۔

ٹرمپ کی ‘تین روزہ’ جنگ اور ایک ماہ کی رسوائی!

ٹرمپ نے بڑے فخر سے پیشگوئی کی تھی کہ ایران کے خلاف جنگ صرف "تین دن” میں ختم ہو جائے گی۔ ایک ماہ گزر چکا ہے، لیکن ایران نہ صرف "بیدار” ہے بلکہ پوری قوت سے جوابی وار کر رہا ہے۔ ٹرمپ کی پیشگوئیوں کی حیثیت اب کسی لطیفے سے کم نہیں رہی۔

11:53 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔