امریکی سفارتخانہ بغداد پر حملے متوقع !امریکی شہری عراق چھوڑ دیں، امریکی حکام
شیعیت نیوز : بغداد: امریکا نے عراق میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بغداد کے مرکزی علاقے میں ممکنہ حملے ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظر امریکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری وارننگ کے مطابق ممکنہ حملوں کے اہداف میں امریکی شہری، کاروباری ادارے، یونیورسٹیاں، سفارتی مراکز، توانائی کا انفراسٹرکچر، ہوٹلز، ہوائی اڈے اور دیگر اہم مقامات شامل ہو سکتے ہیں، جو امریکہ یا اس کے مفادات سے وابستہ سمجھے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امارات میں امریکی فوجیوں کی خفیہ میٹنگ پر حملہ، 37 فوجی جہنم واصل، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی زد میں عراقی سرکاری ادارے اور عام شہری بھی آ سکتے ہیں۔
امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر عراق چھوڑ دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔







