امارات میں امریکی فوجیوں کی خفیہ میٹنگ پر حملہ، 37 فوجی جہنم واصل، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری
شیعیت نیوز : تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی افسران کی ایک میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 37 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات میں امریکی افسران کی خفیہ میٹنگ کے مقام پر پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ’حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیں گے‘، ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی فوج کا دوٹوک اعلان
بیان میں مزید کہا گیا کہ صبح سے اب تک پاسدارانِ انقلاب کی بحری افواج نے بڑے پیمانے پر پانچ آپریشنز کیے، جن کے دوران امارات، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید برآں ایران کی جانب سے ایک اور دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شمالی بحرِ ہند میں ایک ڈرون حملے کے ذریعے “ابراہم لنکن” طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث جہاز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔







