عراقی مزاحمت کا ڈرون طوفان، ایک دن میں 23 حملے
شیعیت نیوز : عراق: عراقی مزاحمت کی جانب سے ایک ہی دن میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق منگل 31 مارچ 2026 کو 23 آپریشنز کیے گئے۔
بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں درجنوں ڈرونز کے ذریعے عراق اور خطے میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ جوادی آملی کا ایرانی عوام کو خراجِ تحسین، “آپ عظیم ہیں”
مزاحمتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں دشمن کے خلاف جاری حکمت عملی کا حصہ ہیں اور ان کا دائرہ کار اب سرحدوں سے آگے تک پھیل چکا ہے۔







