بلوچستان میں علماء و مبلغین کے لیے علمی سیمینار، عصرِ حاضر کے چیلنجز پر غور
شیعیت نیوز : بلوچستان: مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کی جانب سے علماء کرام اور مبلغین کے لیے ایک اہم علمی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں صوبے بھر سے علماء، مبلغین اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد علماء و مبلغین کی علمی و تبلیغی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
سیمینار سے مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس علماء مکتب اہلِ بیت بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی، علامہ سیف علی حیدری اور دیگر معزز علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مقررین نے دینی تبلیغ، علمی تحقیق اور معاشرتی اصلاح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
اس موقع پر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے اپنے خطاب میں علماء کرام اور مبلغین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک عالمِ دین کے لیے مسلسل مطالعہ نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے فکری، اعتقادی اور سماجی چیلنجز کا مؤثر جواب اسی وقت ممکن ہے جب علماء کرام علم و تحقیق سے اپنا رشتہ مضبوط رکھیں۔







