امریکہ کے ٹامہاک میزائل ذخائر پر دباؤ، چند ماہ میں ذخائر ختم ہونے کا خدشہ
شیعیت نیوز: رپورٹ کے مطابق روسی خبر رساں ادارے سپوٹنک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے اہم ٹامہاک میزائلوں کے ذخائر آئندہ چند مہینوں میں ختم ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف جنگ کے ابتدائی چند ہفتوں کے دوران 850 سے زائد میزائل فائر کیے گئے، جس کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 10 نرسیں شہید
مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو ان اہم میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں اور نازک سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔







