رہبرِ شہیدؒ کی تدفین اور چہلم پر زائرین کیلئے زمینی راستے کھولے جائیں، اور ویزہ فری سہولت دی جائے، علامہ شبیر میثمی

31 مارچ, 2026 18:04

اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں حکومتِ پاکستان سے ایران کے لیے زمینی راستے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے بھی درخواست کی ہے کہ رہبرِ شہید کی تدفین و چہلم کے موقع پر زائرین کے لیے ایران کو عارضی طور پر بلا ویزہ قرار دیا جائے، تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عقیدت مند بلا رکاوٹ اس عظیم مذہبی موقع پر شرکت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر ملتِ اسلامیہ گہرے رنج و غم میں مبتلا ہے اور لاکھوں عقیدت مند اپنے روحانی پیشوا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران جانے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی بھتیجی کا ٹرمپ کے منہ پر جوتا: رجیم چینج امریکہ میں ہوگا، ایران میں نہیں

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ویزہ کی پابندیاں ان کے مذہبی جذبات کے منافی ہیں، لہٰذا محدود مدت کے لیے بلا ویزہ پالیسی کا نفاذ ایک بروقت، مناسب اور قابلِ تحسین اقدام ہوگا۔ علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ ایران بارڈر کھولنے اور سفری سہولیات کو آسان بنانے سے نہ صرف زائرین کو سہولت میسر آئے گی بلکہ یہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، یگانگت اور دینی وابستگی کا بھی عملی مظہر ہوگا، ایسے مواقع پر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ریاستی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور ایران کی قیادت سے پرزور اپیل کی کہ وہ انسانی، مذہبی اور سماجی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں، تاکہ زائرین باوقار انداز میں اپنے عظیم رہبر کی مجالسِ ترحیم اور چہلم میں شرکت کر سکیں۔

7:29 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔