ٹرمپ کی بھتیجی کا ٹرمپ کے منہ پر جوتا: رجیم چینج امریکہ میں ہوگا، ایران میں نہیں
شیعیت نیوز : واشنگٹن: Mary L Trump نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ان کے چچا Donald Trump رجیم چینج کریں گے، لیکن یہ ایران میں نہیں بلکہ خود امریکہ میں ہوگا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں واضح الفاظ میں کہا: “ڈونلڈ رجیم چینج کرے گا، مگر امریکہ میں، ایران میں نہیں۔ No Kings (کوئی بادشاہ نہیں)”، جسے انہوں نے امریکہ میں ممکنہ غیر جمہوری رجحانات پر تنقید کے طور پر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا آبنائے ہرمز کے لیے نیا سیکیورٹی منصوبہ منظور، امریکی و اسرائیلی جہازوں پر پابندی
سیاسی حلقوں کے مطابق یہ بیان براہ راست امریکی سیاسی نظام اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید ہے، جس میں جمہوریت کے بجائے طاقت کے ارتکاز کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی داخلی اور خارجی سیاست، خاص طور پر ایران کے معاملے پر، شدید تناؤ کا شکار ہے۔







