خلیجی دفاعی نظام پر دباؤ، پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر نمایاں کمی
شیعیت نیوز : ایک عسکری رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے نتیجے میں خلیجی ممالک کے دفاعی نظام پر شدید دباؤ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک کم از کم 2400 پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز (PAC-3 اور GEM-T) فائر کیے جا چکے ہیں، جبکہ جنگ سے قبل ان کا کل ذخیرہ تقریباً 2800 کے قریب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں جھڑپیں، اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں پر صف ماتم
رپورٹ کے مطابق انٹرسیپٹرز کے اس بڑے پیمانے پر استعمال کے باعث خلیجی ممالک کے فضائی دفاعی ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے ان کی دفاعی تیاریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔







