جنوبی لبنان میں جھڑپیں، اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں پر صف ماتم
شیعیت نیوز : بیروت: جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ان کے جنازوں کی تصاویر سامنے آنے پر اسرائیل میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے بعد ان کے جنازوں کے مناظر نے عوامی سطح پر غم اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کا بڑا فیصلہ، تباہ شدہ میناب اسکول اسمارٹ اسکول کے طور پر دوبارہ تعمیر ہوگا
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی اپنے ساتھیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، جس سے جنگ کے انسانی اثرات نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں جاری کشیدگی کے مزید بڑھنے کا اشارہ دے رہی ہے اور اس کے اثرات وسیع پیمانے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔







