جنرل اسماعیل قاآنی کا بیان، مزاحمتی محاذ ایک “وار روم” میں متحد
شیعیت نیوز : تہران: قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا خطے میں سیکیورٹی بیلٹ کو وسعت دینے کا خواب ناکام ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ Set featured imageشمال میں حزب اللہ اور جنوب میں انصار اللہ کی جانب سے کی جانے والی مؤثر اور بہادرانہ کارروائیوں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے آبادکاروں کو دی جانے والی یقین دہانیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کا بڑا فیصلہ، تباہ شدہ میناب اسکول اسمارٹ اسکول کے طور پر دوبارہ تعمیر ہوگا
جنرل قاآنی کا کہنا تھا کہ مزاحمت کے شہید کمانڈروں کی خواہش پوری ہو چکی ہے اور اب مزاحمتی محاذ کا “وار روم” ایک ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ایک نئے نظام کی تشکیل ہو رہی ہے اور سب کو اس بدلتی صورتحال کا عادی ہو جانا چاہیے۔







