آیت اللہ سیستانی کا بڑا فیصلہ، تباہ شدہ میناب اسکول اسمارٹ اسکول کے طور پر دوبارہ تعمیر ہوگا
شیعیت نیوز : تہران: مرجعِ عالی قدر آیت اللہ سیستانی نے میناب میں امریکی حملے سے تباہ ہونے والے اسکول کی دوبارہ تعمیر کا حکم دے دیا ہے، جسے ایک جدید ترین “اسمارٹ اسکول” کے طور پر قائم کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق جنگ کے پہلے دن امریکی ٹوماہاک میزائل کے حملے میں اس اسکول کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد بچوں سمیت 175 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی تابوت سازی کی صنعت کے سنہرے دن، لندن میں ایرانی سفارت خانے کا ٹرمپ کے لیے نیا ہیش ٹیگ
آیت اللہ سیستانی نے اس اقدام کو امریکی حملے کے جواب میں “علم و دانش” کے فروغ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ تباہ شدہ اسکول کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔
حسینیہ ریلیف فاؤنڈیشن کے نمائندے میناب پہنچ چکے ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس منصوبے کا سنگِ بنیاد کل رکھا جائے گا۔







