امریکی تابوت سازی کی صنعت کے سنہرے دن، لندن میں ایرانی سفارت خانے کا ٹرمپ کے لیے نیا ہیش ٹیگ
شیعیت نیوز : لندن: لندن میں قائم ایرانی سفارت خانے نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشہور نعرے “Make America Great Again” کا تمسخر اڑاتے ہوئے ایک نیا ہیش ٹیگ #MACIGA متعارف کرا دیا ہے۔
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ #MACIGA کا مطلب “Make American Coffin Industry Great Again” ہے، جو امریکہ کی ایران میں ممکنہ مہم جوئی پر ایک طنزیہ تبصرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی مجاہدین کا اسرائیل پر دوسرا حملہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی
سفارت خانے نے مزید کہا کہ امریکہ کی ایران میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کا واحد نتیجہ یہ نکلے گا کہ وہاں تابوت بنانے کی صنعت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسی پالیسیوں کے نتائج نہ صرف خطے بلکہ خود امریکہ کے لیے بھی سنگین ہو سکتے ہیں۔







