یمنی مجاہدین کا اسرائیل پر دوسرا حملہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

30 مارچ, 2026 18:33

شیعیت نیوز : مشرق وسطیٰ: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد یمنی مجاہدین نے یمن سے آج دوسری بار اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے۔

ہفتے کے روز جنگ میں شامل ہو کر اسرائیل پر میزائل داغے گئے، جس کے باعث مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم انقلاب کا بحریہ کے شہید علیرضا تنگسیری کی شہادت پر پیغام

یمن سے ہونے والا یہ تازہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران “براہ راست اور بالواسطہ” بات چیت کر رہے ہیں اور یہ کہ ایران کے نئے رہنما “زیادہ سمجھدار ہیں”۔

ادھر پاکستان، جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، نے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں “بامعنی مذاکرات” کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد ایک ماہ سے جاری ایران جنگ کو ختم کرنا ہے۔

8:05 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔