امریکی کمانڈر کا اعتراف: ایران میں محدود فوج بھیجنا “فوجی خودکشی” قرار
شیعیت نیوز : واشنگٹن: ایک امریکی فوجی کمانڈر، جو ماضی میں 82ویں ایئربورن ڈویژن میں خدمات انجام دے چکا ہے، نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے ممکنہ منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر تقریباً 6500 سے 7500 فوجی اور میرینز ایران بھیجے جاتے ہیں تو یہ تعداد ایک حقیقی جنگ کے پیمانے پر انتہائی کم ہے اور اس کا کوئی مؤثر نتیجہ برآمد نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی مجاہدین کا اسرائیل پر دوسرا حملہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی
امریکی کمانڈر نے مزید خبردار کیا کہ یہ تصور ہی عجیب ہے کہ ایئربورن کے محدود دستے، جن کے پاس بھاری ہتھیار بھی نہیں ہوتے، میرینز کے ساتھ مل کر کوئی بڑا فوجی ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔
ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ یہ فورس کسی چھوٹے علاقے، جیسے کسی جزیرے پر عارضی قبضہ تو کر سکتی ہے، لیکن وہ جلد ہی دشمن کے لیے ایک آسان ہدف بن جائے گی







