ایرانی پاسداران انقلاب کے حملے، امریکی نقصانات اور دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا اعلان

29 مارچ, 2026 11:28

شیعیت نیوز : ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تازہ حملوں میں 500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور امریکی ایف-16 طیارہ مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق صوبہ فارس کے شہر شیراز میں ایرانی دفاعی نظام نے امریکی MQ-9 ڈرون کو بھی تباہ کر دیا ہے، جبکہ اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا سنگین بحرانوں کی لپیٹ میں، امتِ مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے: لیاقت بلوچ

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے ڈرونز کویت کے ہوائی اڈے پر گرے، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور ریڈار سسٹم کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپنے صنعتی مراکز پر حملوں کے جواب میں بحرین میں البا المونیم اور ایمریٹس گلوبل المونیم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور خطے میں امریکی و اسرائیلی صنعتی اہداف پر حملے جاری ہیں، اور اگر ایرانی صنعتوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج مزید سخت ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی اہم شخصیات کی شہادت کے باوجود خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ امریکی اور اسرائیلی دفاعی نظام کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

1:02 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔