ایرانی میزائل حملہ، الخرج ایئربیس پر امریکی AWACS طیارے تباہ
شیعیت نیوز : ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے IRIB کے مطابق سعودی عرب کے الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئربیس پر ایرانی میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی E-3G سینٹری AWACS طیارے تباہ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ طیارے امریکی فضائیہ کے جدید ترین ابتدائی انتباہ اور فضائی کنٹرول نظام کا حصہ تھے، جو دشمن کے طیاروں، میزائلوں اور بحری سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران-امریکہ بحران میں پاکستان کا کردار، ’ایٹمی ثالث‘ کے طور پر ابھرنے کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق پرنس سلطان ایئربیس سعودی عرب کا ایک اہم فضائی اڈہ ہے، جہاں امریکی فضائیہ کے مختلف جنگی اور معاون طیارے تعینات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان AWACS طیاروں کی تباہی امریکی فضائیہ کے لیے بڑا اسٹریٹجک نقصان ہے، جس سے خطے میں فضائی نگرانی اور کنٹرول کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔







