عراقی مزاحمت کا عرب امارات کو انتباہ، شیشے کے گھر والے دوسروں پر پتھر نہ ماریں
شیعیت نیوز : عراقی مزاحمتی گروپ سرایا اولیاء الدم کے فوجی ترجمان ابو مہدی الجعفری نے متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک "نازک اور کمزور ریاست” کو دشمن کے ساتھ تعلقات استوار کرکے خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف براہ راست جنگ میں دھکیلنے کی کوششیں بند کرنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ‘ایرو’ میزائل تقریباً ختم، متبادل نظام پر مجبور
ابو مہدی الجعفری کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت کو بڑھانے کی کوشش خود متعلقہ ریاست کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے، اور "شیشے کے گھر والے دوسروں پر پتھر نہیں مارتے”۔
انہوں نے عراقی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی کارروائیوں کی رفتار میں کمی کی وجوہات میں خراب موسمی حالات اور امریکی افواج کی جانب سے عراق اور خطے کے بعض اڈوں سے انخلاء شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید مطالبہ کیا کہ امن و دفاع سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اور مزاحمت کے ارکان بغداد ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس کا دورہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امریکی افواج وہاں سے نکل چکی ہیں اور اس مقام پر عراقی پرچم لہرایا جائے۔







