اسرائیل کے ‘ایرو’ میزائل تقریباً ختم، متبادل نظام پر مجبور
شیعیت نیوز : امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے جدید ’ایرو‘ میزائل سسٹم کا استعمال کم کر دیا ہے اور متبادل دفاعی نظاموں کی طرف رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تبدیلی کی بڑی وجہ انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں نمایاں کمی اور ایرانی میزائل حملوں کا تسلسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا حیفا میں اسرائیلی الیکٹرانک وارفیئر اور ریڈار سسٹمز پر ڈرون حملہ
ذرائع کے مطابق مسلسل حملوں کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں حکام کو اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانا پڑ رہی ہے۔







