جے ڈی وینس اور نیتن یاہو میں تلخ گفتگو، ایران جنگ پر اختلافات سامنے آگئے

28 مارچ, 2026 08:20

شیعیت نیوز : برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خاصا تناؤ پایا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کو بہت آسان قرار دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جے ڈی وینس نے نیتن یاہو پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں رجیم تبدیلی کے امکانات کے حوالے سے اسرائیلی قیادت نے حد سے زیادہ خوش فہمی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل جنگ کے اثرات، اسرائیلی معیشت پر دباؤ بڑھنے لگا

رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر نے نیتن یاہو کو واضح کیا کہ ٹرمپ کو جو توقعات دکھائی گئی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔

اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگا، تاہم امریکی قیادت ان دعوؤں کی حقیقت سے آگاہ تھی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیلیفون کال کے ایک دن بعد اسرائیلی میڈیا میں اس گفتگو سے متعلق مختلف نوعیت کی خبریں بھی سامنے آئیں، جن پر وائٹ ہاؤس نے شکوک کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے معلومات کو مختلف انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، ذرائع کے مطابق جے ڈی وینس ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور ممکنہ مذاکرات میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

10:05 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔