ایران اسرائیل جنگ کے اثرات، اسرائیلی معیشت پر دباؤ بڑھنے لگا
شیعیت نیوز : جنگ کے طول پکڑنے اور صیہونی حکومت کے گیس فیلڈز کے کام بند رہنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی ویب سائٹ "کلکلیست” نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کے وہ باشندے جو سمجھتے تھے کہ ایران کے ساتھ وسیع جنگ کے اثرات صرف سکیورٹی وارننگز اور پناہ گاہوں تک محدود رہیں گے، وہ اب اس کے معاشی اثرات کو اپنی جیب پر بھی محسوس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین میں بربریت جاری، نوجوان سید محمد الموسوی شہید
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد تیل کی قیمتوں میں تقریباً 55 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ فی بیرل قیمت چار سال بعد پہلی بار تین ہندسوں تک پہنچ گئی ہے۔
تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو ٹینکروں کی آمدورفت کے لیے بند کرنے کے فیصلے اور اسرائیل کی جانب سے تہران میں درجنوں ایندھن کے گوداموں پر حملوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق جنگ کے باعث پیدا ہونے والا یہ دباؤ نہ صرف خطے بلکہ عالمی توانائی منڈی کو بھی شدید متاثر کر رہا ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔







