بحرین میں بربریت جاری، نوجوان سید محمد الموسوی شہید
شیعیت نیوز : بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں نوجوان سید محمد الموسوی کو شہید کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سید محمد الموسوی کو دو ہفتے قبل آل خلیفہ فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملوں کی 84ویں لہر، سعودی ایئربیس پر امریکی طیارے تباہ
خاندانی ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے کال کر کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ملٹری اسپتال بلایا گیا، جہاں انہیں شہید کی لاش دکھائی گئی۔
اہلِ خانہ کے مطابق شہید کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات جبکہ ہاتھوں اور پاؤں پر بجلی کے جھٹکوں کے آثار موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق حکومتی افواج نے خاندان کو ہدایت دی کہ وہ واقعے پر خاموش رہیں، شہید کی جلد تدفین کریں، کوئی عوامی اعلان نہ کریں اور لاش کی تصاویر شائع نہ کریں۔






