سید عبدالملک الحوثی کا دوٹوک اعلان، ہم اس جنگ میں غیر جانبدار نہیں
شیعیت نیوز : یمنی انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار نہیں بلکہ اسلام اور امتِ مسلمہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کا مؤقف بالکل واضح ہے اور وہ حق کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کے طاغوت، یعنی صیہونی عناصر اور ان کے حامیوں کے خلاف اللہ کی راہ میں جدوجہد ان کا دینی فریضہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا پاکستان کو جواب، امریکی تجویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں
سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ جنگ کی صورتحال جس نوعیت کا تقاضا کرے گی، یمن اسی کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گا، اور اس حوالے سے کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی قوم اپنے محسنوں کو نہیں بھولتی، اور ایران وہ واحد ملک تھا جو باضابطہ طور پر یمن پر ہونے والی جارحیت کے خلاف ان کے ساتھ کھڑا رہا۔







