ایران کا پاکستان کو جواب، امریکی تجویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں

26 مارچ, 2026 17:19

شیعیت نیوز : ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے یک طرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے، اور اس حوالے سے اپنا مؤقف پاکستان کو بھی پہنچا دیا ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران کا ابتدائی ردعمل یہ تھا کہ امریکی تجویز میں کامیابی کے لیے درکار کم از کم شرائط بھی موجود نہیں ہیں، جس کے باعث اسے قابلِ قبول نہیں سمجھا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : محمد باقر قالیباف کا حزب اللہ کو خراجِ تحسین، 87 کارروائیوں کا انکشاف

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجویز صرف امریکا اور اسرائیل کے مفادات کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے، جبکہ خطے کے دیگر فریقین کے جائز تحفظات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی پیشرفت کے لیے متوازن اور منصفانہ شرائط ناگزیر ہیں، بصورت دیگر ایسے منصوبے قابلِ عمل نہیں ہو سکتے۔

6:53 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔