سید عمار الحکیم کی الحبانیہ چھاؤنی پر امریکی حملے کی مذمت

26 مارچ, 2026 12:50

شیعیت نیوز : عراقی سیاسی جماعت “حکمت ملی” کے سربراہ سید عمار الحکیم نے الحبانیہ چھاؤنی پر امریکی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے کے دوران عراق کے کئی بہادر سپوت شہید اور زخمی ہوئے، جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں کشیدگی، سمندری ٹریفک تقریباً معطل، سینکڑوں جہاز پھنس گئے

سید عمار الحکیم نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے کیا جانے والا ہر حملہ ناقابل قبول ہے جو عراقی عوام کی عزت، وقار، ملکی آزادی، خودمختاری اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں فوجی اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو ملک کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ حکمت ملی کے سربراہ اس سے قبل بھی صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی کے کمانڈ سنٹر پر حملے کی شدید مذمت کر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد کمانڈر اور اہلکار شہید و زخمی ہوئے تھے۔

2:08 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔