بھارتی شیعہ قصبہ نوگاؤں سادات کی جانب سے ایران کیلئے ہزار امریکی ڈالر کی مالی امداد
شیعیت نیوز : بھارت کے شیعہ اکثریتی قصبہ نوگاؤں سادات کے مؤمنین نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطیر مالی امداد فراہم کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوگاؤں سادات کے رہائشیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 63 ہزار 800 بھارتی روپے (تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر) ایران کے لیے بطور عطیہ جمع کیے گئے ہیں۔
یہ امداد ایک اجتماعی اقدام کے طور پر دی گئی، جسے موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کے باہمی تعاون اور ہمدردی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاسدارانِ انقلاب کا ہدیرہ پاور اسٹیشن پر میزائل حملے کا اعلان
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عطیے کا مقصد ایران کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مشکل وقت میں ان کی مدد کرنا ہے۔ اس اقدام کو سوشل و مذہبی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور اسے عالمی سطح پر شیعہ کمیونٹی کے اتحاد کی ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے۔







