ٹرمپ حکومت نے جھوٹ بول کر یہ جنگ چھیڑی، سابق سی آئی اے چیف

24 مارچ, 2026 19:05

شیعیت نیوز : سابق امریکی خفیہ ایجنسی (CIA) کے سربراہ جان برینان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے لیے ایسا خطرہ نہیں تھا جس کی بنیاد پر جنگ شروع کی جاتی۔

جان برینان نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے جواز کے لیے غلط بیانی اور گمراہ کن مؤقف اختیار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر سعودی عرب کو محاذ آرائی کا شوق ہے تو ، پراکسیز کے بجائے براہِ راست سامنے آئے، انصار الله

برینان کے مطابق ایران کے خلاف فوری یا براہِ راست خطرے کے شواہد واضح نہیں تھے، تاہم اس کے باوجود جنگی اقدامات کیے گئے، جس پر انہوں نے سوالات اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھاتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر عدم استحکام کو بھی جنم دیتے ہیں۔

8:37 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔