اگر سعودی عرب کو محاذ آرائی کا شوق ہے تو ، پراکسیز کے بجائے براہِ راست سامنے آئے، انصار الله

24 مارچ, 2026 18:53

شیعیت نیوز : یمن کی مقاومتی تحریک "انصار اللہ” کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد الفرح نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ ختم کرے اور صنعاء کے خلاف حملے بند کرے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ریاض اپنے سے وابستہ گروہوں کو قابو میں رکھے جو ایران کے خلاف مقابلے کے بہانے یمن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران بحریہ کی کارروائی: پرمٹ نہ ہونے پر کنٹینر جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا گیا

محمد الفرح نے کہا کہ اب یہ امر قابل قبول نہیں رہا کہ کسی پر بھی ایران کی حمایت کا بہانہ بنا کر حملہ کر دیا جائے، اور یمن کے خلاف کارروائیوں کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو محاذ آرائی کا شوق ہے تو وہ اپنی پراکسیز کے بجائے خود سامنے آ کر اس کا سامنا کرے۔

8:37 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔