پاسداران انقلاب کا اعلان، مرکزی صوبے میں اسٹیلتھ JASSM کروز میزائل تباہ
شیعیت نیوز : پاسداران انقلاب کے تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی صوبے کی فضا میں ایک اسٹیلتھ JASSM کروز میزائل کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
بیان کے مطابق میزائل کو بروقت نشاندہی کے بعد دفاعی نظام کے ذریعے ہدف بنا کر تباہ کیا گیا، جس سے ممکنہ نقصان کو روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آج ہم دنیا کے کئی ممالک میں عوام کی بیداری کے عہدگواہ ہیں، ایرانی صدر
یاد رہے کہ JASSM (Joint Air-to-Surface Standoff Missile) امریکی ساختہ اسٹیلتھ کروز میزائل ہے جو ریڈار سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دور سے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔







