آج ہم دنیا کے کئی ممالک میں عوام کی بیداری کے عہدگواہ ہیں، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آج دنیا کے کئی ممالک میں عوامی بیداری واضح طور پر دیکھی جا رہی ہے اور مختلف خطوں کے لوگ امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی، عراق، لبنان، مصر اور دیگر عرب ممالک میں عوامی سطح پر ردعمل سامنے آ رہا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صیہونی اقدامات کے ساتھ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر مشاورت
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب ممالک باہمی تعاون کو فروغ دیں اور اقوام کی خودمختاری اور مرضی کا احترام کیا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں اتحاد، باہمی احترام اور مشترکہ حکمت عملی ہی مسائل کا مؤثر حل فراہم کر سکتی ہے۔







