اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر مشاورت
شیعیت نیوز : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تازہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں مسلسل رابطہ اور مشاورت ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا “وعدہ صادق 4” آپریشن، اہم اہداف پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خلیج کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔






