حزب اللہ کے شمالی فلسطین میں صیہونی مراکز پر بھرپور حملے

24 مارچ, 2026 14:58

شیعیت نیوز : لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج رات شمالی فلسطین کے قبضہ شدہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز اور اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق لبنانی حزب اللہ نے صیہونی فوجی مراکز پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان کے الطیبہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع اور تعیناتی کی جگہ کو توپ خانے کی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

الطیبہ قصبے میں واقع “تل مسعود” کا علاقہ بھی حزب اللہ کے میزائل حملے کی زد میں آیا، جبکہ بلیدا قصبے میں واقع “بیاض” فوجی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس

جنوبی لبنان کے مارون الراس قصبے میں “الزہور” محلہ، جہاں صیہونی فوجی خندقیں بنا کر موجود تھے، لبنانی مزاحمت کے مارٹر حملوں کا ہدف بنا۔ حزب اللہ نے شمالی فلسطین کے قبضہ شدہ علاقوں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے معالوت ترشیحا کے جنوب میں واقع “میگدال تفن” ریڈار کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

مزید برآں صیہونی حکومت کی توپ خانے کی تعیناتی کی جگہوں اور دیگر ٹھکانوں کو سعسع قصبے میں مزاحمتی ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس سے دشمن کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

5:28 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔