مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس
شیعیت نیوز : مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس جاری ہے، جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، توانائی بحران اور دیگر اہم امور زیرِ غور ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ممکنہ مذاکرات پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر مشاورت
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران کے خلاف جنگ اور توانائی بحران سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ صورتحال میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔






