ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 2 ملین ڈالر ٹول عائد کر دیا

22 مارچ, 2026 12:49

شیعیت نیوز : ایران نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں کوئی بھی جہاز جو آبنائے ہرمز سے گزرے گا، اسے 2 ملین ڈالر ٹول ادا کرنا ہوں گے۔

جنگ کے بعد عبور کے نئے ضوابط اور جہازوں کے لیے ٹول عائد کیے جائیں گے، اور آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی آبی گزرگاہ کے درجے سے خارج کر دیا جائے گا، جس کا اختیار مکمل طور پر ایران کے پاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس میں ایران کی خفیہ آبدوزیں: پینٹاگون کے لیے نیا سردرد

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے خطے میں عالمی تجارتی جہاز رانی اور بین الاقوامی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر براہِ راست اثر پڑے گا، اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور کنٹرول ایران کے مکمل کنٹرول میں آ جائے گا۔

2:23 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔