ایرانی فضائی دفاع کی بڑی کامیابی، ہرمز کے قریب ایف-15 جنگی طیارہ نشانہ + ویڈیو
شیعیت نیوز : ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق چند گھنٹے قبل ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں میں دشمن کا ایک F-15 ایگل جنگی طیارہ ایرانی فضائی دفاع کی زد میں آ گیا۔
ایرانی فوج کا شعبۂ تعلقات عامہ اور مشترکہ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کے بیان کے مطابق اس طیارے کو جزیرہ ہرمز کے قریب زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ہلاکتیں سرکاری اعداد سے کہیں زیادہ ہیں، جرمنی کے ہسپتالوں کا دعویٰ
حکام کے مطابق اس کارروائی کے بعد طیارے کے انجام سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، اور واقعے کی ویڈیو بھی جاری کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ویڈیو







