جدید اسلحے سے دشمن کے حسابات درہم برہم کریں گے، سرلشکر عبداللہی
شیعیت نیوز : سرلشکر عبداللہی، کمانڈر قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے کہا ہے کہ جیسا کہ پہلے اعلان کیا جا چکا ہے، ایران اسلامی کی بقا کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کا نظریہ دفاعی سے جارحانہ میں تبدیل ہو چکا ہے، اور اسی حکمتِ عملی کے تحت میدان جنگ کے حربوں میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج جوش و جذبے سے سرشار جوان اور جہادی سائنسدانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے جدید آلات اور اسلحہ تیار کر چکی ہیں اور مزید تیاری جاری ہے، جن کے ذریعے دشمن کے حسابات کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : علی کا علی سے مکالمہ: قیادت، قربانی اور تاریخ کا سبق
سرلشکر عبداللہی کے مطابق ایران کے دشمن اب تک میدان جنگ میں ان صلاحیتوں کا کچھ حصہ دیکھ چکے ہیں، اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، جہاں ایران نئی اور حیران کن عسکری پیش رفت سامنے لائے گا۔







