عرب ممالک کی منافقت بے نقاب، پھر کہتے ہیں ایران حملے کرتا ہے

19 مارچ, 2026 13:11

شیعیت نیوز: ایران پر حملوں کے تناظر میں امریکی بی-1 بمبار طیارے کی پرواز سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں اس کے ممکنہ فضائی راستے اور واپسی کے روٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ طیارہ حملے کے بعد واپسی پر خطے کے مختلف ممالک کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے بحیرہ روم کی جانب گیا، جہاں ایک برطانوی ائربیس پر لینڈنگ کی گئی۔

اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے اپنی پرواز کے دوران سعودی عرب اور اردن کی فضائی حدود استعمال کیں، جس کے بعد وہ بحیرہ روم کے علاقے میں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا دہشت گرد ٹیم نیٹ ورک جنوب مشرقی ایران میں تباہ 13 دہشت گرد گرفتار

مزید بتایا گیا ہے کہ بی-1 بمبار ایک جدید اور قیمتی طیارہ ہے، جس کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسے حساس علاقوں میں لینڈ کرانے سے گریز کیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایسے طیاروں کو ممکنہ خطرات، خصوصاً میزائل حملوں کے پیش نظر محفوظ مقامات پر اتارا جاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کی پروازیں خطے میں جاری کشیدگی اور عسکری حکمت عملیوں کی پیچیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔

2:32 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔