اسرائیلی حملہ: رشیا ٹوڈے کے صحافی نشانہ، عالمی ردعمل میں شدت

19 مارچ, 2026 12:49

شیعیت نیوز: جنوبی لبنان میں روسی خبر رساں ادارے رشیا ٹوڈے (RT) کے عملے پر اسرائیلی حملے میں صحافی اسٹیو سوئینی اور ان کے کیمرہ مین زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیارے نے ایک فوجی اڈے کے قریب لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے۔ زخمی صحافیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور دونوں ہوش میں ہیں تاہم انہیں چھرے لگنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر علی لاریجانی اور دیگر شہداء پر تعزیتی پیغام

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی صورت حادثہ نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق میزائل کسی اہم فوجی تنصیب کو نہیں بلکہ اس مقام کو نشانہ بنا رہا تھا جہاں سے صحافتی رپورٹنگ جاری تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

2:09 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔