رہبر انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر علی لاریجانی اور دیگر شہداء پر تعزیتی پیغام
شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ڈاکٹر علی لاریجانی، ان کے صاحبزادے اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا: "اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں۔”
رہبر انقلاب نے ڈاکٹر علی لاریجانی کو ایک عالم، دور اندیش، ذہین، پابند عہد اور سیاسی، عسکری، سیکیورٹی، ثقافتی اور انتظامی میدانوں میں تجربہ کار شخصیت قرار دیا۔ تقریباً پانچ دہائیوں تک اسلامی نظام کے مختلف شعبوں میں ان کی خدمات نے انہیں ایک ممتاز شخصیت بنا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے ایران کے توانائی انفراسٹرکچر پر مزید حملوں کی مخالفت کر دی
انہوں نے اس واقعے کو اسلامی دشمنوں کی ایران اور انقلاب سے دشمنی کی واضح علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ خون اسلامی نظام کے تنومند درخت کی آبیاری کرے گا اور اسے مزید مضبوط بنائے گا۔ ہر خون کا بدلہ لیا جائے گا اور شہداء کے قاتلوں کو جلد ہی سزا ملے گی۔
رہبر انقلاب نے شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کی محترمہ اہلیہ، دیگر فرزندان اور تمام عزیزان خصوصاً جناب آیت اللہ آملی لاریجانی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی درجات کی بلندی کی دعا کی۔
پیغام کے آخر میں سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے 26 مارچ 2026 کی تاریخ درج کی۔






