ایران کی سخت وارننگ، امریکی و اسرائیلی انرجی سائٹس نشانے پر
شیعیت نیوز : برکنگ نیوز: ایران نے امریکہ اور اسرائیل سے منسلک انرجی سائٹس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنصیبات "جل کر راکھ ہو جائیں گی”۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر علیرضا تنگسیری نے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملے کے بعد کہا کہ ٹارگٹ بینک کی تازہ اپڈیٹ کے مطابق خطے میں امریکہ سے وابستہ تیل کی تنصیبات اب امریکی اڈوں کے برابر تصور کی جائیں گی اور انہیں پوری طاقت کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے ہمسایہ ممالک کے شہریوں اور کارکنوں کو خبردار کیا کہ وہ ان تنصیبات سے دور رہیں جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا جن میں امریکی شراکت داری موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ترکی الفیصل کا بڑا بیان، اصل خطرہ اسرائیل قرار
ملٹری ترجمان نے بھی ایران کی جنوبی گیس ریفائنری پر امریکی فضائی حملے کے بعد دوٹوک الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کئی سرخ لکیریں عبور کر چکا ہے اور اب فیصلہ کن مرحلہ آ چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آئندہ کارروائیاں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں اور دشمن کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔






