تہران میں شہید علی لاریجانی کی تشییع، عوام کا سمندر امڈ آیا + ویڈیو
شیعیت نیوز : تہران کے انقلاب چوک میں ڈاکٹر علی لاریجانی، ان کے فرزند اور دیگر شہداء کے جنازوں میں شرکت کے لیے عوام کا جمِ غفیر امڈ آیا۔
رپورٹس کے مطابق شہید علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی تشییع جنازہ تہران میں باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے اور فضا سوگوار نعروں سے گونج رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علی لاریجانی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا، علامہ سید حسنین عباس گردیزی
ذرائع کا کہنا ہے کہ معراجِ شہداء میں شہید علی لاریجانی اور ان کے صاحبزادے کے تابوت رکھے گئے ہیں جہاں عوام بڑی تعداد میں حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
ویڈیو







