علی لاریجانی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا، علامہ سید حسنین عباس گردیزی
شیعیت نیوز : علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے علی لاریجانی کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حق اور صداقت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا۔
انہوں نے کہا کہ علی لاریجانی کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ ظلم اور جبر کے سامنے سر جھکانا اہلِ ایمان کا شیوہ نہیں ہے۔ حق کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا، چاہے حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز پر فوجی آپریشن میں شرکت سے انکار
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر مسلمان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حق و انصاف کے ساتھ کھڑا ہو اور مظلوم کی آواز بنے۔







