فرانس کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز پر فوجی آپریشن میں شرکت سے انکار

18 مارچ, 2026 12:02

شیعیت نیوز : پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

اپنے بیان میں میکرون نے کہا کہ فرانس اس تنازع کا فریق نہیں ہے، اس لیے موجودہ حالات میں کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس ایک ایسے بین الاقوامی اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی کم ہونے کے بعد خطے میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کا بڑا وار، تل ابیب نشانے پر

اس سے قبل برطانیہ کے وزیر اعظم کئیر اسٹارمر بھی واضح کر چکے ہیں کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

1:25 شام مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔