لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کا بڑا وار، تل ابیب نشانے پر

18 مارچ, 2026 12:01

شیعیت نیوز : ایران نے اپنے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61ویں لہر شروع کی گئی، جس میں مختلف قسم کے میزائل داغے گئے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا دوٹوک اعلان، لاریجانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کلسٹر وارہیڈز والے میزائل بھی استعمال کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

1:25 شام مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔