کرکوک کی فضا میں شدید جھڑپ، الحشد الشعبی اور امریکی اپاچی آمنے سامنے
شیعیت نیوز: الحشد الشعبی اور امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کے درمیان کرکوک کی فضا میں شدید جھڑپ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بغداد-کرکوک روڈ پر الحشد الشعبی کے ایک اسٹیشن کو امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر نے نشانہ بنایا، جس کے بعد مقاومت کے مجاہدین اور امریکی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : میدان جنگ فیصلہ کرے گا، مقاومت ڈٹی رہے گی، شیخ نعیم قاسم
ذرائع کے مطابق کرکوک کی فضا میں دونوں جانب سے بھرپور کارروائی جاری رہی، جبکہ مقاومت کے مجاہدین نے جوابی حکمت عملی کے تحت دشمن کو سخت چیلنج دیا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک امریکی جنگی طیارے کو مجاہدین کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔







