میدان جنگ فیصلہ کرے گا، مقاومت ڈٹی رہے گی، شیخ نعیم قاسم

17 مارچ, 2026 18:58

شیعیت نیوز: شیخ نعیم قاسم (ح) نے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حتمی فیصلہ میدان جنگ میں ہی ہوگا اور مقاومت ہر صورت میں ڈٹی رہے گی۔

گزشتہ پندرہ ماہ کی صبر و استقامت کے بعد، جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت کے انتخاب نے کئی حقائق واضح کر دیے ہیں۔

1️⃣ مقاومت اور اس کے عوام اپنے عہد و پیمان پر ثابت قدم ہیں۔
2️⃣ مناسب وقت پر جارحیت کو پسپا کرنے کی صلاحیت اور جرات موجود ہے۔
3️⃣ جنگی تیاری اعلیٰ سطح پر ہے، صلاحیتیں خفیہ رکھتے ہوئے ہر مقام سے محاذ تک پہنچنے کی مکمل قدرت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے، ایرانی اسپیکر قالیباف

4️⃣ دشمن کے منصوبوں کا پیشگی علم حاصل کر کے اسے حیران کیا گیا۔
5️⃣ حل کے لیے ضروری ہے کہ جارحیت بند ہو، مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کیا جائے، قیدیوں کو آزاد کیا جائے اور عوام کو اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت دی جائے تاکہ تعمیر نو شروع ہو سکے۔
6️⃣ مقاومت عزت کے میدان میں ڈٹی رہے گی، چاہے اس کے لیے کسی بھی سطح کی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

8:25 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔