بغداد کے الرشید ہوٹل میں یورپی یونین مشن پر ڈرون حملہ

16 مارچ, 2026 19:28

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع الرشید ہوٹل کی ساتویں منزل کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جہاں یورپی یونین کا مشن قائم تھا۔

حملے کے بعد ہوٹل کی عمارت کے اندر سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے جس کے باعث علاقے میں شدید تشویش اور ہلچل پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران تنہا کھڑا رہا مگر مزاحمت نے دشمن کو شکست دی، مسلم دنیا کو اپنا مؤقف واضح کرنا ہوگا، علی لاریجانی کا امت مسلمہ کے نام کھلا خط

الرشید ہوٹل بغداد میں یورپی سفارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں یورپی یونین کے مشن کے علاوہ آسٹریا اور سویڈن کے سفارتی دفاتر بھی موجود ہیں۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے اور ہوٹل کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ واقعے کے بعد سفارتی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

9:13 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔