ایران تنہا کھڑا رہا مگر مزاحمت نے دشمن کو شکست دی، مسلم دنیا کو اپنا مؤقف واضح کرنا ہوگا، علی لاریجانی کا امت مسلمہ کے نام کھلا خط
شیعیت نیوز: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امتِ مسلمہ کے نام ایک اہم خط جاری کیا ہے جس میں موجودہ حالات کو فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک سے واضح مؤقف اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
علی لاریجانی نے اپنے خط میں کہا کہ ایران مذاکرات کے دوران امریکی-صیہونی دھوکے کا شکار ہوا، تاہم ایرانی قوم کی قومی اور اسلامی مزاحمت نے دشمن کو نیچا دکھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سخت انتباہ، پڑوسی ممالک سے مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ چند ممالک کو چھوڑ کر کوئی اسلامی حکومت ایران کی مدد کے لیے آگے نہیں آئی، لیکن اس کے باوجود ایرانی قوم نے تنہا مزاحمت کرتے ہوئے دشمن کے دباؤ کا مقابلہ کیا۔
خط میں کہا گیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی مسلمان کی فریاد پر لبیک نہ کہنا درست طرزِ عمل نہیں۔ علی لاریجانی کے مطابق یہ سوال مسلم دنیا کے سامنے کھڑا ہے کہ اگر کسی ملک کی سرزمین سے ایران پر حملے ہوں تو کیا ایران خاموش تماشائی بن کر بیٹھا رہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک ایران کو دشمن قرار دیتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران مسلم دنیا کا خیرخواہ ہے اور کسی پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہاں نہیں۔ ان کے مطابق مسلم دنیا کا اتحاد ہی سلامتی، ترقی اور آزادی کی ضمانت بن سکتا ہے۔







