کراچی کی شاہراہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، تکفیری مولوی کی چیخیں

16 مارچ, 2026 12:04

شیعیت نیوز : سندھ حکومت نے یوم قدس کے موقع پر کراچی کی ایک اہم شاہراہ کا نام شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام پر رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ویڈیو پیغام میں یہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات اور فلسطین کی حمایت کا واضح اظہار ہے۔

اس اعلان کے فوراً بعد تکفیری اور فرقہ پرست عناصر نے سوشل میڈیا اور ویڈیوز کے ذریعے شدید مخالفت شروع کر دی۔ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مولوی رب نواز حنفی نے اپنی تقریر میں اس فیصلے کو کھلے الفاظ میں "دہشت گردوں” کی سڑک قرار دیتے ہوئے اسے اسامہ بن لادن اور صدام حسین جیسے ناموں سے تشبیہ دی۔ اس تکفیری مولوی نے عوام کو احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ فیصلہ واپس نہ لیا جائے، لوگ سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستان اور عوام کیلئے اردو میں شکریہ

یہ تکفیری بکواس کرنے والے عناصر دراصل اسرائیل اور امریکا کے ایجنٹوں کی طرح کام کر رہے ہیں۔ ان کی پوری ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ ان کے باپ دادا نے کبھی بھی امریکا یا اسرائیل کے خلاف ایک آواز بھی نہیں نکالی، الٹا مسلک کی بنیاد پر ایران اور شیعہ مسلمانوں کو کافر قرار دے کر بھونکتے رہے۔ یہ تکفیری گروہ اسرائیل سے ملنے والی ہڈیوں پر زندہ ہیں اور پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔

تاہم، ان کی یہ مخالفت شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی عالمی عزت و احترام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ شہادت سے پہلے بھی پوری دنیا ان کی عزت کرتی تھی اور شہادت کے بعد بھی لاکھوں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ خاص طور پر غزہ کے سنی مسلمانوں کے لیے یہ شہادت ایک دردناک اور صدماتی لمحہ ہے۔

سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ یہ فیصلہ عوامی جذبات، بین الاقوامی یکجہتی اور فلسطین کی حمایت کا مظہر ہے۔ تکفیری مولویوں کی مخالفت سے رہبر کی شان میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور نہ ہی آئے گی۔ حکومت کی جانب سے تاحال ان عناصر کے خلاف سخت ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم عوام ان تکفیری عناصر کی سازشوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

1:36 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔